18 مئی، 2026، 7:19 PM

حزب اللہ کی جوابی کاروائی میں صہیونی فوج کے مواصلاتی آلات تباہ

حزب اللہ کی جوابی کاروائی میں صہیونی فوج کے مواصلاتی آلات تباہ

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں غاصب صہیونی فوج کے مواصلاتی آلات اور فوجی بلڈوزر کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں دشمن کے مواصلاتی آلات اور ایک فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صہیونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی لبنان کے دیہات کو نشانہ بنایا اور متعدد شہری شہید و زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور غاصب فوج کے خلاف جوابی کاروائی کے تحت مجاہدین نے جنوبی لبنان کے دیر سریان کے علاقے خلّة راج میں دشمن فوج کے مواصلاتی آلات کو دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔

تنظیم نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے دیر سریان کے اطراف مجری النہر کے علاقے میں قابض فوج کے ایک D9 فوجی بلڈوزر کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بلڈور تباہ ہوگیا۔

News ID 1939346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha